متقدمین

( مُتَقَدِّمِین )
{ مُتَقَد + دِمِین }
( عربی )

تفصیلات


مُتَقَدِّم  مُتَقَدِّمِین

عربی زبان سے مشتق اسم صفت 'متقدم' کے ساتھ 'ین' بطور لاحقۂ جمع لگانے سے 'متقدمین' بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٧٢ء کو"انتباہ الطالبین" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - جمع )
واحد   : مُتَقَدِّم [مُتَقَد + دِم]
١ - پہلے زمانے کے لوگ، وہ لوگ جو پہلے گزر چکے ہیں، پہلے دور کے، دورِ اول سے تعلق رکھنے والے۔
"غالب کی شاعری متقدمین و معاصرین شعراء . کی ہنر مندیوں، جدت طرازیوں اور فن کاریوں کا نچوڑ۔"      ( ١٩٩٩ء، قومی زبان، کراچی، فروری، ٣٧ )