متقابلہ

( مُتَقابِلَہ )
{ مُتَقا + بِلَہ }
( عربی )

تفصیلات


مُتَقابِل  مُتَقابِلَہ

عربی زبان سے مشتق اسم 'متقابل' کے ساتھ 'ہ' بطور لاحقۂ تانیث لگانے سے 'متقابلہ' بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٣٨ء کو"ستہ شمسیہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - جو ایک دوسرے کے مقابل ہو۔
"وہ خط جو ایک مثلث کے رائسوں کو ان نقاط تماس سے ملاتے ہیں جن پر اندرونی دائرہ اور جانبی دائرے متقابلہ ضلعوں کو مس کرتے ہیں علی الترتیب ہم نقطہ ہوتے ہیں۔"      ( ١٩٣٧ء، علم ہندسۂ نظری، ٥٤ )