متقاعد

( مُتَقاعِد )
{ مُتَقا + عِد }
( عربی )

تفصیلات


قعد  مُتَقاعِد

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٧ء کو "تاریخ ہندوستان" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - بے کار بیٹھنے والا، کام سے گریز کرنے والا، ستی کرنے والا۔
"اس کا لشکر خندق کھودنے میں اور خار بندو شب بیداری میں متقاعد ہوا۔"      ( ١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ١٨٨:٤ )
٢ - ملازمت سے سبکدوش ہو کر گھر بیٹھنے والا، سبکدوش۔
"یہ اسکول میں استاد رہ کر متقاعد ہوئے۔"      ( ١٩٩٦ء، قومی زبان، کراچی، فروری، ٣٩ )