متمول خاندان

( مُتَمَوِّل خانْدان )
{ مُتَمَوْ + وِل + خان + دان }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق صفت 'متمول' کے بعد فارسی اسم 'خاندان' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧٠ء کو "پرورش اطفال اور خاندانی تعلقات" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر )
جمع غیر ندائی   : مُتَمَوِّل خانْدانوں [مُتَمَوْ + وِل + خان + دا + نوں (و مجہول)]
١ - مال دار گھرانہ، کھاتا پیتا کنبہ۔
"متمول خاندان کو ہر قسم کی تفریح با آسانی حاصل ہو سکتی ہے۔"      ( ١٩٧٠ء، پرورش اطفال اور خاندانی تعلقات، ٧٠ )