متمول زبان

( مُتَمَوِّل زَبان )
{ مُتَمَوْ + وِل + زَبان }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق صفت 'متمول' کے بعد اسم 'زبان' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٦ء کو "مقالات عبدالقادر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : مُتَمَوِّل زَبانیں [مُتَمَوْ + وِل + زَبا + نیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : مُتَمَوِّل زَبانوں [مُتَمَوْ + وِل + زَبا + نوں (و مجہول)]
١ - [ لسانیات ]  پُر مایہ زبان، با ثروت یا ذخیرۂ الفاظ کے لحاظ سے بڑی زبان۔
"علم لسانیات کی رو سے وہ زبان سب زیادہ متمول ہوتی ہے جس میں آوازیں . بکثرت ہیں۔"      ( ١٩٩٣ء، اردو نامہ، لاہور، اکتوبر، ١٥ )