متناسب الاعضا

( مُتَناسِبُ الْاَعْضا )
{ مُتَنا + سِبُل (ا غیر ملفوظ) + اَع + ضا }
( عربی )

تفصیلات


اصلاً عربی ترکیب ہے۔ عربی زبان سے مشتق دو اسما 'متناسب' اور 'اعضا' کے مابین 'ا ل' بطور حرف تخصیص لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦٤ء کو"رسالہ تہذیب الاخلاق" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - جس کے اعضا باہم موزوں اور خوشنما ہوں، جس کے اعضا کی جسامت اور ساخت ایک دوسرے کے متناسب ہو جس کے اعضا میں تناسب ہو، سڈول اعضا والا، خوبصورت اعضا والا۔
"سرخ و سپید رنگ اور متناسب الاعضاء۔"      ( ١٩٨٢ء، مری زندگی فسانہ، ١٧٦ )