متن نگاری

( مَتْن نِگاری )
{ مَتْن + نِگا + ری }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'متن' کے ساتھ فارسی مصدر 'نگارشتن' سے صیغۂ امر'نگار' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٩٤ء کو "قومی زبان" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - کسی قدیم مسودہ کتاب کو ترتیب دینا، تالیف کرنا۔
"انہوں نے کلاسیکی ادب کی بعض اہم کتابوں کی متن نگاری اور معنی شناسی کا کام بھی کیا تھا۔"      ( ١٩٩٤ء، قومی زبان، کراچی، اکتوبر، ١٢ )