متمول طبقہ

( مُتَمَوِّل طَبْقَہ )
{ مُتَمَوْ + وِل + طَب + قَہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق صفت 'متمول' اور اسم'طبقہ' کے بالترتیب ملنے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٨ء کو"آج بازار میں پابہ جولاں چلو" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم جمع ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : مُتَمَوِّل طَبْقے [مُتَمَوْ + وِل + طَب + قے]
جمع   : مُتَمَوِّل طَبْقے [متمو + وِل + طَب + قے]
جمع استثنائی   : مُتَمَوِّل طَبْقات [متمو + وِل + طَب + قات]
جمع غیر ندائی   : مُتَمَوِّل طَبْقوں [متمو + وِل + طَب + قوں (و مجہول)]
١ - کھاتے پیتے لوگ، مال دار لوگوں کا گروہ۔
"متمول طبقے کے ہونہار نوجوانوں کے لیے انگلستان، فرانس اور جرمنی کی یونیورسٹیاں کھلی ہوئی تھیں۔"      ( ١٩٨٨ء، آج بازار میں پابہ جولاں چلو، ٢١ )