متناظر

( مُتَناظِر )
{ مُتَنا + ظِر }
( عربی )

تفصیلات


نظر  تَناظُر  مُتَناظِر

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٤ء کو"علم ہیئت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - ایک دوسرے پر نظر کرنے والا، جائے وقوع اور فاصلے وغیرہ کے لحاظ سے باہم ظاہری تناسب رکھنے والا، برابر، مقابل۔
"جب Lo ہو تو متناظر آربٹل کو S ۔ (Orbital) کہتے ہیں۔"      ( ١٩٨٥ء، نامیاتی کیمیا، ظہر احمد، ٨٠ )