متحیر

( مُتَحَیَّر )
{ مُتَحَیْ + یَر }
( عربی )

تفصیلات


حیر  تَحَیُّر  مُتَحَیَّر

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧١٣ء کو "دیوان فائز دہلوی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - حیران، حیرت زدہ، دنگ، حواس باختہ، سراسیمہ، ہکا بکا، مبہوت۔
"میں متحیر ہو کر چاروں طرف دیکھنے لگی۔"      ( ١٩٩٠ء، پاگل خانہ، ١١٩ )