متحقق

( مُتَحَقَّق )
{ مُتَحَق + قَق }
( عربی )

تفصیلات


حقق  تَحْقِیق  مُتَحَقَّق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٥١ء کو "عجائب القصص" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - ثابت شدہ، ثبوت کو پہنچا ہوا، محقق۔
"یہ بھی متحقق ہے کہ یہ اوزار زیادہ تر عورتوں ہی کے استعمال میں تھے۔"      ( ١٩٩٤ء، نگار، کراچی، جون، ٤٣ )