باڑھ دار

( باڑھ دار )
{ باڑھ + دار }

تفصیلات


ہندی زبان سے ماخوذ اسم 'باڑھ' کے ساتھ فارسی مصدر داشتن سے مشتق صیغۂ امر 'دار' بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے 'باڑھ دار' مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔

صفت ذاتی
١ - دھار رکھنے والا، تیز۔
"ناوک اندازی کرتے وقت آپ یہ دیکھ لیں کہ کون سا تیر اچھا تیز، باڑھ دار، مضبوط اور کاری ہے۔"      ( ١٩٢٠ء، جویائے حق، ٢٣٣:٣ )