تفصیلات
تحف مُتْحَف
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٥٧ء "مقدمۂ تاریخ سائنس" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
١ - عجائب خانہ، میوزیم۔
"ترکی کے سرکاری محافظ خانوں سے مشرقی مخطوطات اور تاریخی دستاویزیں فراہم کرنے میں منہمک تھا۔"
( ١٩٧٠ء، اردو دائرہ معارف، ٤١:٥ )