متبسم

( مُتَبَسِّم )
{ مُتَبَس + سِم }
( عربی )

تفصیلات


بسم  تَبَسُّم  مُتَبَسِّم

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٩٢ء کو "دیوان محب دہلوی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - مسکرانے والا، تبسم کرنے والا، آہستہ آہستہ ہنسنے والا، زیر لب مسکرانے والا۔
"وہ ہمیشہ کی طرح تر و تازہ اور متبسم تھے۔"      ( ١٩٩٦ء، قومی زبان، کراچی، دسمبر، ٢٤ )
  • مُسْکُراتا
  • شَگُفْتَہ