متاہل

( مُتاہِل )
{ مُتاہ + ہِل }
( عربی )

تفصیلات


اہل  اَہْل  مُتاہِل

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٠ء کو "فسانہ آزاد" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - بیاہا ہوا، شادی شدہ، اہل و عیال والا۔
"خطوط کے وہ حصے حذف کر دیئے گئے جن میں چچا جان کی متاہل زندگی کے المیے کا ذکر ہے۔"      ( ١٩٩٨ء، قومی زبان، کراچی، اپریل، ٧١ )