متجانس

( مُتَجانِس )
{ مُتَجا + نِس }
( عربی )

تفصیلات


جنس  جِنْس  مُتَجانِس

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠٠ء کو"غربی طبیعیات کی ابجد" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - ہم جنس، ایک جنس کا، ایک نوع کا، یکساں۔
"اردو میں ایسے اسمی مرکبات بھی مستعمل ہیں جن کے اعضا معنوی اعتبار سے متجانس ہوتے ہیں۔"      ( ١٩٨٨ء، نئی اردو قواعد، ٢٧٩ )
٢ - [ تشریح ]  وہ عضلات جو ایک ہی قسم کا فعل انجام دیں۔ (مخزن الجواہر)