متاع زندگی

( مَتاعِ زِنْدَگی )
{ مَتا + عے + زِن + دَگی }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'متاع' کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر فارسی اسم 'زندگی' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٣ء کو "سر و ساماں" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )
١ - زندگی کی دولت، قیمتی زندگی، متاع حیات۔
"ڈاکٹر حمیداللہ اور ان کے قبیلے کے لوگ جنھوں نے متاع زندگی کسی اعلیٰ مقصد کے حصول کے لیے لٹا دی۔"      ( ١٩٩٢ء، اردو نامہ، لاہور، جولائی، ٤٩ )