مبیع

( مَبِیع )
{ مَبِیع }
( عربی )

تفصیلات


بیع  بَیع  مَبِیع

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦٧ء کو "نورالہدایہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - بیع کیا ہوا، خریدی ہوئی چیز، فروخت شدہ چیز، بکا ہوا اسباب۔
"وہ شخص جو آخرت کو دنیا کے عوض بیچے اس کو نقصان ظاہر ہو گا خواہ وہ بیع و جود مبیع پر ہو یا بیع موعود . ہو۔"      ( ١٩٧٣ء، قصیدۃ البردہ (ترجمہ)، ٣٧٧ )