مبینہ

( مُبَیَّنَہ )
{ مُبَیْ + یَنَہ }
( عربی )

تفصیلات


بَیَّن  مُبَیَّنَہ

عربی زبان سے مشتق اسم 'مبین' کے ساتھ 'ہ' بطور لاحقۂ تانیث و جمع لگانے سے 'مبینہ' بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٢ء کو"شرحِ قانونِ شہادت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - بیان کیا ہوا، بتایا ہوا، ظاہر کیا ہے۔
"یگانہ نے پہلی مرتبہ غالب کے مبینہ کردار اور طرز زندگی کو موضوع بنایا۔"      ( ١٩٩٢ء، صحیفہ، لاہور، اکتوبر، دسمبر، ٧٤ )