متاثرین

( مُتاثِرِین )
{ مُتاث + ثِرِین }
( عربی )

تفصیلات


تاثُر  مُتاثِرِین

عربی زبان سے مشتق اسم 'متاثر' کے ساتھ 'ین' بطور لاحقۂ جمع لگانے سے 'متاثرین' بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٩ء کو "ریڈیائی صحافت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد   : مُتاثِّر [مُتاث + ثِر]
١ - متاثر کی جمع، متاثر ہونے والے، متاثرہ لوگ۔
"اس مسئلے کے ماہرین، مبصرین اور متاثرین سبھی کو شامل کر لیا جاتا ہے۔"      ( ١٩٨٩ء، ریڈیائی صحافت، ١٣٤ )