متاخرہ

( مُتاخِّرَہ )
{ مُتَاخ + خِرَہ }
( عربی )

تفصیلات


تاخیر  مُتاخِّرَہ

عربی زبان سے مشتق اسم 'متاخر' کے ساتھ 'ہ' بطور لاحقۂ تانیث لگانے سے 'متاخرہ' بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧٠ء کو "زعمائے سائنس" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - آخر میں آنے والا، پچھلا دور، بعد کا، اخیر (زمانہ)۔
"ارشمودس نے اسکندریہ کے مشہور مدرسۂ ریاضیات میں تعلیم پائی جو متاخرہ یونانی دور کا مرکز علم تھا۔"      ( ١٩٧٠ء، زعمائے سائنس (ترجمہ)، ٢٣٣ )