متوسط العمر

( مُتَوَسِّطُ الْعُمْر )
{ مُتَوَس + سِطُل (ا غیر ملفوظ) + عُمْر }
( عربی )

تفصیلات


اصلاً عربی ترکیب ہے۔ عربی زبان سے مشتق دو اسما 'متوسط' اور 'عمر' کے مابین 'ا ل' بطور حرف تخصیص لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩١ء کو "محاسن الاخلاق" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - درمیانی عمر والا، ادھیڑ عمر کا۔
"متوسط العمر اور متعمر کنبے جن کا دور فارغ خدمتی سے لے کر ایک یا دونوں رفیقوں کی موت تک ہے۔"      ( ١٩٧٠ء، پرورش اطفال اور خاندانی تعلقات، ٧٦ )