متوسط الحال

( مُتَوَسِّطُ الْحال )
{ مُتَوَس + سِطُل (ا غیر ملفوظ) + حال }
( عربی )

تفصیلات


اصلاً عربی ترکیب ہے۔ عربی زبان سے مشتق دو اسما 'متوسط' اور 'حال' کے مابین 'ا ل' بطور حرف تخصیص لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٣٩ء کو"تواریخ راسلس شہزادہ حبش کی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - جو نہ زیادہ مال دار ہو نہ غریب، اوسط درجے کی آمدنی والا، جو معاشی لحاظ سے درمیانی حیثیت کا مالک ہو۔
"میں نے غریبوں، متوسط الحال شریفوں کے آگے دست سوال پھیلایا ہے۔"      ( ١٩٩٢ء، قومی زبان، کراچی، دسمبر، ٩ )