متوحد

( مُتَوَحِدّ )
{ مُتَوَح + حِد }
( عربی )

تفصیلات


وحد  مُتَوَحِدّ

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٩ء کو"مفتاح الفلسفہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - اکیلا، تنہا، یکتا، توحید کا قائل۔
"متوحد . کبھی ایک فرد خاص ہوتا ہے اور کبھی جماعت بھی متوحد ہو سکتی ہے۔"      ( ١٩٥٦ء، حکمائے اسلام، ٣٠:٢ )