متنوع

( مُتَنَوِّع )
{ مُتَنَوْ + وِع (کسرہ و مجہول) }
( عربی )

تفصیلات


نوع  تَنَوُّع  مُتَنَوِّع

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠٧ء کو "امہات الامہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - مختلف نوع، قسمیں رکھنے والا، قسم قسم کا، طرح طرح کا۔
"اس میں وہ اوج موج، وہ نہر پر نہیں، جس سے کسی قوم کا زندہ تابناک اور متنوع ادب عبارت ہوتا ہے۔"      ( ١٩٩٨ء، قومی زبان، کراچی، مارچ، ١٢ )