عربی زبان سے مشتق دو اسماء 'متوسط' اور 'طبقہ' کے بالترتیب ملنے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٩ء کو "تخلیق عمل اور اسلوب" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
جمع غیر ندائی : مُتَوَسِّط طَبْقوں [مُتَوَس + سِط + طَب + قوں (و مجہول)]
١ - معاشرے کا درمیانی طبقہ (جو امرا یا بہت دولت مند طبقے اور مزدور طبقے کے درمیان ہوتا ہے) اس طبقے میں چھوٹے تاجر، پیشہ ور لوگ، سفید پوش کارکنان اور خوشحال کسان وغیرہ شامل ہیں۔
"انھوں نے مسلم متوسط طبقے کی روایتی اخلاقیات کا راز فاش کیا۔"
( ١٩٩٤ء، نگار، کراچی، اکتوبر، ٨ )