محرم کار

( مَحْرَمِ کار )
{ مَح (فتحہ م مجہول) + رَمے + کار }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'محرم' کے آخر پر کسرہ اضافت لگا کر فارسی زبان سے اسم 'کار' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٩٧ء کو "تاریخ ہندوستان" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - کسی کے کام سے واقف؛ (مجازاً) شریک کار، کام کرنے والا، کام میں ہاتھ بٹانے والا۔
"مرزا شاہ حسین مرضِ فالج میں مبتلا ہونا اکثر اوباش و ارازل سے اس کے محرم کار ہوئے۔"      ( ١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ٤٩:٤ )