صفت ذاتی ( واحد )
١ - ہلانے والا، جنبش دینے والا، تحریک کرنے والا، حرکت دینے والا۔
"بہ ظاہر یہی خیال اس تحرک کا محرک معلوم ہوتا ہے۔"
( ١٩٩١ء، اردو نامہ، لاہور، جنوری، ٢٠ )
٢ - اُکسانے والا، اُبھارنے والا، باعث، بہکانے والا۔
"خارج اور حادثات ہمیشہ خیال کا محرک ہوتے ہیں۔"
( ١٩٩٦ء، قومی زبان، کراچی، مئی، ٣٥ )
٣ - نفسانی خواہشات کو ابھارنے والا، جنسی ترغیب دینے والا۔
"آم تو علاج الغربا کا بہترین نسخہ ہے، مقوی، مشتہی، مسکن، محرک۔
٤ - ترقی دینے والا، بڑھانے والا، حوصلہ افزائی کرنے والا، ترغیب یا لالچ دینے والا۔ (پلیٹس)
٥ - (جگر وغیرہ کو) حرکت پہنچانے والا، چلانے والا۔ (انگریزی اردو فوجی فرہنگ)
٦ - وہ جو اعراب لگائے۔ (جامع اللغات)