محدودات

( مَحْدُودات )
{ مَح (فتحہ م مجہول) + دُو + دات }
( عربی )

تفصیلات


حدد  مَحْدُود  مَحْدُودات

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'محدود' کے آگے 'ات' بطور لاحقۂ جمع لگانے سے اسم 'مَحْدُودات' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٦٥ء کو "حرفے چند" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - جمع )
واحد   : مَحْدُود [مَح (فتحہ م مجہول) + دُود]
١ - وہ باتیں جن کی حدبندی کی گئی ہو، حدبندیاں، پابندیاں، مجبوریاں۔
"محدودات کی نشاندہی ذاتی عذر خواہی کے لیے ضروری تھی۔"      ( ١٩٩٤ء، تاب سخن، ١٢ )
٢ - شرعی سزائیں، تازیانہ۔ (جامع اللغات)