محدث

( مُحْدَث )
{ مُح + دَث }
( عربی )

تفصیلات


حدث  حَدِیث  مُحْدَث

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت ہے اردو میں بطور 'صفت نیز اسم' مستعمل ہے۔ ١٨٦٧ء کو "نورالہدایہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
جمع   : مُحْدَثات [مُح + دَثات]
١ - نیا پیدا کیا ہوا؛ (فقہ) وہ نئی شے یا بات جس کا ثبوت نہ کتاب اللہ، نہ سنت رسولۖ اور نہ اجماع امت سے مل سکے، بدعت۔
"جہر کرنا بِسم اللہ الرحمن الرحیم کا محدث اور بدعت ہے۔"      ( ١٨٦٧ء، نورالہدایہ، ٥٨:١ )
٢ - ٹوٹا ہوا نیز وہ آدمی بے وضو ہو جائے، وہ شخص جس کا وضو کسی وجہ سے ٹوٹ جائے۔
"تیمم جائز ہے محدث یعنی بے وضو کو اور جنب اور حائض اور نفسا کو۔"      ( ١٨٦٧ء، نورالہدایہ، ٥٨:١ )
٣ - زانی (جامع اللغات)