باز پیدائش

( بازْ پَیدائِش )
{ باز + پَے (ی لین) + دا + اِش }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی متعلق فعل 'باز' اور فارسی اسم 'پیدائش' سے مل کر مرکب بنا ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٤٩ء میں "ابتدائی حیوانیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - [ حیوانیات ]  ضائع یا گمشدہ حصوں کی جگہ نئے حصے پیدا کرنے کا عمل۔
"ہائیڈرا میں غیر صنفی پیدائش جیسی اور ایک خاصیت پائی جاتی ہے جسے باز پیدائش کہتے ہیں۔"      ( ١٩٤٩ء، ابتدائی حیوانیات، ٢٢٢ )