ماس میڈیا

( ماس مِیڈِیا )
{ ماس + می + ڈِیا }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ دو اسماء 'ماس' اور 'میڈیا' کے بالترتیب ملنے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٦ء کو "پاکستانی معاشرہ اور ادب" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - وسیلہ ابلاغ عامہ، لوگوں کی کثیر تعداد تک بات یا خبر پہنچانے کے ذریعے، ذرائع ابلاغ عامہ، اخبار اور ریڈیو وغیرہ۔
"ہندی اور ماس میڈیا کے اثر سے اس نئے بنتے ہوئے سماج میں لوک گیت اور قوالی کا رنگ بھی غزل کی نئی روایت میں داخل ہو رہا ہے۔"      ( ١٩٩٢ء، سہ ماہی اردو، جون، ٤٧ )