ماس پروڈکشن[3]

( ماس پُروڈَکْشَن[3] )
{ ماس + پُرو (ضمہ پ مجہول، و مجہول) + ڈَک + شَن }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ دو اسماء 'ماس' اور 'پروڈکشن' کے بالترتیب ملنے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٧ء کو"حصار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - کوئی چیز مشینوں کے ذریعے کثیر مقدار میں بنانا، کسی چیز کی بڑے پیمانے پر تیاری۔
"اس میں ماس پروڈکشن کے بعد کے شہکار سجے ہوئے تھے۔"      ( ١٩٨٧ء، حصار، ١٨ )