مارک شیٹ

( مارْک شِیٹ )
{ مارْک + شِیٹ }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ دو اسماء 'مارک' اور 'شیٹ' کے بالترتیب ملنے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٩ء کو "جنگ، روزنامہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : مارْک شِیٹیں [مارْک + شی + ٹیں (ی مجہول)]
جمع استثنائی   : مارْک شِیٹس [مارْک + شیٹس]
جمع غیر ندائی   : مارْک شِیٹوں [مارْک + شی + ٹوں (و مجہول)]
١ - وہ کاغذ جس پر امتحان میں حاصل کردہ نمبروں کی تفصیل درج ہوتی ہے۔
"مارک شیٹ . وغیرہ کی معقول فیسیں مقرر کی جا رہی ہیں۔"      ( ١٩٦٩ء، جنگ، روزنامہ، کراچی، ١٠ جنوری، ٥ )