مادریت

( مادَرِیَّت )
{ ما + دَریْ + یَت }
( فارسی )

تفصیلات


مادَری  مادَرِیَّت

فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'مادری' کے ساتھ 'یت' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے 'مادریت' بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٦ء کو "واردات" کے حوالے سے پریم چند کے ہاں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - عورت یا ماں ہونے کی حالت نیز ممتا۔
"اہل بابل کے عقیدہ کے مطابق عشتر (عشتاریت، زہرہ) متضاد صفات کی حامل تھی، یہ حسن، عشق، مادریت، بار آوری اور رنگ و رامش کی دیبی بھی ہے اور رزم و پیکار کی بھی۔"      ( ١٩٦٠ء، غزل الغزلات، ٧٥ )