باز یافت

( بازْ یافْت )
{ باز + یافْت }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان میں متعلق فعل 'باز' کے ساتھ مصدر یافتن سے صیغہ ماضی مطلق اور گاہے بطور اسم مستعمل'یافت' لگنے سے 'بازیافت' مرکب بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٦٨ء میں "منتخب الحکایات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - گم شدہ شے کی دستیابی، دوبارہ کسی شے کے حاصل کرنے یا ہونے کا عمل، حالت سابق کی واپسی۔
"اس نے آ کر کئی بار منتر پڑھا - پر بازیافت کی کوئی علامت نہ دیکھ کر مایوس چلا گیا۔"      ( ١٩٣٦ء، پریم چند، پریم چالیسی، ١٢:١ )
  • getting back
  • recovering;  resumption (of anything);  the act of resuming alienated lands or property of any kind