مبدل

( مُبَدَّل )
{ مُبَد + دَل }
( عربی )

تفصیلات


بدل  تَبْدِیل  مُبَدَّل

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم صفت ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - بدلا ہوا، تبدیل شدہ، متغیر۔
"پیام یار کی دلکشی نے ان سب چیزوں کو مبدل 'بہ سکوں' کر دیا تھا۔"      ( ١٩٨٣ء، برش قلم، ٣٥٤ )
اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - [ قواعد ]  مبدل منہ، وہ اسم جس کے بعد ایک اسم اس کا بدل واقع ہو۔ (فرہنگ آصفیہ، نور اللغات)