ماہ وار

( ماہ وار )
{ ماہ + وار }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'ماہ' کے بعد فارسی لاحقہ 'وار' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور متعلق فعل، صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦٩ء کو "تنقید غالب کے سو سال" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - ماہ بماہ، ماہانہ، مہینے کے مہینے، ماہ در ماہ، ہر مہینے، مہینے میں، فی ماہ۔ (فرہنگ آصفیہ، نور اللغات)
٢ - در ماہہ، مشاہرہ، تنخواہ۔
"قرارداد یہ ہے کہ نواب صاحب جولائی ١٨٥٩ء سے کہ جس کو یہ دسواں مہینہ ہے، سو روپے مجھے ماہوار بھیجتے تھے، اب میں جو وہاں گیا تو سو روپیہ مہینہ بنام دعوت اور دیا۔"      ( ١٨٦٩ء، غالب (تنقیدِ غالب کے سو سال)، ٢٤ )