بازیابی

( بازْیابی )
{ باز + یا + بی }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ مرکب 'بازیاب' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگنے سے 'بازیابی' مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٦٥ء میں "تاریخ پاک و ہند" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - کسی شے کو دوبارہ پا لینا۔
"تخت کی بازیابی میں بیرم خاں ہمیشہ اس کا دست راست رہا۔"      ( ١٩٦٥ء، تاریخ پاک و ہند، ٦٢ )