متاثر

( مُتَاثِر )
{ مُتَاث + ثِر }
( عربی )

تفصیلات


اثر  مُتَاثِر

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١٨ء کو "انگوٹھی کا راز" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - اثر پذیر، اثر لینے والا، اثر قبول کرنے والا، جس پر اثر پڑے۔
"انہوں نے اردو شاعری اور نثر دونوں کو یکساں متاثر کیا۔"      ( ١٩٩٣ء، نگار، کراچی، مارچ، ٢٠ )
٢ - [ مجازا ]  غمگین، فکر مند۔
"فاروق کی زبانی اسلامی کی ماں کی کیفیت سن کر بلقیس بہت متاثر ہوئی اور فوراً چلی آئی۔"      ( ١٩١٨ء، انگوٹھی کا راز، ٢٦ )
٣ - دل پر اثر کرنے والا، رقت انگیز، کارگر۔ (نور اللغات، علمی اردو لغت)
  • اَثَر پِذِیر