ماسٹر آف آرٹس

( ماسْٹَر آف آرْٹْس )
{ ماس + ٹَر + آف + آرْٹْس }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ دو اسماء 'Master' اور 'Arts' کے مابین انگریزی حرف اضافت 'of' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم اور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٥٥ء کو "اردو میں دخیل یورپی الفاظ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - اعلٰی تعلیمی ڈگری جس کا مخفف ایم اے ہے نیز اس ڈگری کا حامل۔
"ماسٹر بعض ڈگریوں کے ناموں میں بھی آتا ہے، جیسے: ماسٹر آف آرٹ، ماسٹر آف سائنس۔"      ( ١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ١٩٩ )