سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'مالو' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ نسبت لگانے سے 'مالوی' بنا۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٣ء کو "عقل و شعور" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
"بعض پہلے صفحے پر ایک سرے سے دوسرے سرے تک لکیر کھینچ دیتے ہیں اور پھر اس سے حروف کو لٹکا ہوا بناتے ہیں جیسا کہ مالوی خط میں نظر آتا ہے۔"
( ١٩٦٢ء، فن تحریری کی تاریخ، ٣٢٤ )
٢ - گھوڑے کی ایک قسم۔
"گھوڑوں کی بہت قسمیں ہیں چنانچہ عربی. مالوی وغیرہ۔"
( ١٨٧٣ء، عقل و شعور، ٤٤٤ )