بازیاب

( بازْیاب )
{ باز + یاب }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان میں متعلق فعل 'باز' کے ساتھ مصدر یافتن سے مشتق صیغۂ امر 'یاب' بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے 'بازیاب' مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٨٤٨ء میں "توصیف زراعات" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - کسی شے کو دوبارہ پا لینے والا۔
"ان امورات کی جو لوگ بازیاب ملازمت ہوتے ہیں ان کو بالمشافہ معلوم ہوتی ہیں۔"      ( ١٨٤٨ء، توصیف زراعات، ٣ )