مالیکیول

( مالِیکِیُول )
{ ما + لی + کِیُول }
( انگریزی )

تفصیلات


Molecule  مالِیکِیُول

انگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧٠ء کو "جدید طبیعات" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : مالِیکِیُولْز [ما + لی + کِیُولْز]
جمع غیر ندائی   : مالِیکِیُولوں [ما + لی + کِیُو + لوں (و مجہول)]
١ - [ طبیعات ]  عنصر کا وہ چھوٹے سے چھوٹا ذرہ جو ایک عنصر کی تمام خصوصیات کو ظاہر کرے۔
"ان کا یہ انتشار مالیکیول کی مستقل حرکت کا نتیجہ ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، حیاتیات، ١٣٩ )