مالیخولیا

( مالِیخُولِیا )
{ ما + لی + خُو + لِیا }

تفصیلات


یونانی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٠٥ء کو"کلیاتِ صاحب" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - [ طب ]  ایک مرض جس میں مریض کے خیالات خراب اور منتشر ہو جاتے ہیں اور وہ گوناگوں تفکرات اور غم و اندوہ میں مبتلا رہتا ہے، خلقان، جنون، خللِ دماغ، سودا، خیال خام۔
"ڈاکٹر نے بتایا کہ فلاسفر کو ملیریا . اور مالیخولیا ابھی تک نہیں ہوا۔"      ( ١٩٨٠ء، دجلہ، ٨٦ )