مامن

( مامَن )
{ ما + مَن }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٠١ء کو "دیوانِ جوش" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - امن کا گہوارہ، جائے پناہ، محفوظ جگہ۔
"۔"اقبال گنبدِ خضرا کی موجودگی کی وجہ سے میدنے کو . مامن سمجھتے ہیں۔"      ( ١٩٦٩ء، اقبال اور حب اہل بیت، ١١١ )
٢ - بچاؤ، حفاظت کا طریقہ، علاج۔
"ٹیکا لگوانا چیچک سے یقینی مامن نہیں ہے۔"      ( ١٩٢٠ء، لختِ جگر، ٣٠٤:١ )