فعل متعدی
١ - اجالنا، جلا کرنا، صیقل کرنا، برتن مل کر صاف کرنا۔
"انہوں نے مرمر کو مانج کر خوب صاف کیا ہے اور پیتل کے برتنوں کو جلا دی ہے۔"
( ١٩٤٠ء، الف لیلٰہ و لیلٰہ، ٢٧٣:١ )
٢ - بٹی ہوئی ڈور یا تاگے کو تر کپڑے سے صاف کرنا، سونتنا۔ (فرہنگ آصفیہ، علمی اردو لغت)
٣ - [ معماری ] ترائی کرنا۔
"ٹیپ کے واسطے چنائی کے مانجنے اور تر کرنے کی زیادہ ضرورت ہے۔"
( ١٩١٣ء، انجینئرنگ بُک (ترجمہ)، ١٩ )
٤ - [ کنایۃ ] کسی کام کی مشق کرنا۔ (جامع اللغات، نوراللغات)