مانع

( مانِع )
{ ما + نِع (کسرہ ن مجہول) }
( عربی )

تفصیلات


منع  مَنَع  مانِع

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان یں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - منع کرنے والا، روکنے والا، رکاوٹ ڈالنے والا، مزاحم، سدراہ۔
"بس ذرا جرات رندانہ کی ضرورت ہے اب تو کوئی اصطلاحات کی دقت بھی مانع نہیں ہے۔"      ( ١٩٩٣ء، اردونامہ، لاہور، جون، ٧ )
اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - اللہ تعالٰی کا صفاتی نام۔
 تو متین و قادر و قہار و قیوم و کبیر تو لطیف و مانع و رزاق و جبار و خبیر
  • مَزاحِم