مانگ بھرائی

( مانْگ بَھرائی )
{ مانْگ (ن غنہ) + بَھرا + ای }

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'مانگ' کے بعد ہندی زبان سے ماخوذ اردو مصدر 'بھرنا' کا حاصل مصدر 'بھرائی' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٩٠ء کو "چاندنی بیگم" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - شادی کے موقع پر مانگ میں موتی یا سیندور بھرنے کی رسم۔
"امام ضامن سے شروع کرو تو مانجھا، سانچق، شہانا جوڑا، مانگ بھرائی آر سی مصحف۔"      ( ١٩٩٠ء، چاندنی بیگم، ٢٢١ )