مخنث

( مُخَنَّث )
{ مُخَن + نَث }
( عربی )

تفصیلات


خنث  مُخَنَّث

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'صفت' ہے اردو میں بطور 'صفت' مستعمل ہے۔ ١٦٣٩ء کو "غواصی" کے "طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - ایسا شخص جو رجولیت سے محروم ہو، نامرد، زنخا، زنانہ، ہیجڑا۔
"ڈومنیوں، مراثیوں وغیرہ میں اس کا رواج ہے، مخنث بھی اسی طرح تالی بجاتے ہیں۔"      ( ١٩٩٤ء، قومی زبان، کراچی، جنوری، ١٨ )
٢ - [ طب ]  وہ عورت جس میں مخالف جنس کے آثار نمایاں ہوں۔
"عورتوں میں مخنت کی ایک ہی قسم ہے۔"      ( ١٩٤٧ء، جراحیات زہراوی، ١٢١ )
٣ - [ مجازا ]  مردانہ اور نسائی تاثر سے عاری سپاٹ (آواز)۔
"لیکن قدرتی محرومی کا کیا علاج کہ نہ مردانہ لب و لہجہ باقی رہتا ہے نہ نسائی غنا پیدا ہوتا ہے اور اس لیے جس حد تک پڑھنے کا تعلق ہے غزل بالکل مخنث ہو کر رہ جاتی ہے۔"      ( ١٩٢٤ء، مذاکرات نیاز، ١٥٣ )
٤ - [ مجازا ]  مردانہ صفات سے عاری، فرومایہ، ذلیل، حقیر۔ (اسٹین گاس)
٥ - ایسا شخص جس میں مرد و عورت دونوں کی صفات ہوں، دو جنسیا۔ (ماخوذ : مہذب اللغات)